نیتن یاہو نے لبنان کو ایک اور غزہ بنانے کی دھمکی دے دی

اسرائیلی وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے لبنان کو بھی غزہ بنانے کی دھمکی دے دی - اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نے لبنانی شہریوں کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ 'وہ حزب اللہ کا ساتھ چھوڑ کر ہی بڑی تباہی سے بچ سکتے ہیں ورنہ لبنان کی حالت بھی غزہ جیسی کر دی جاۓ گی- بن یامین نیتن یاہو نے شہید حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین کی بیرو ت پر ہوۓ اسرائیلی حملوں میں شہادت کا دعویٰ بھی کر دیا - صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مغربی حصے میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے -صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت پر ہونے والے فضائی حملوں میں حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر (سہیل حسین حسینی) بھی شہید ہو گئے ہیں -

لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوۓ اسرائیلی شہر (حیفا)پر 100 سے زائد راکٹ برسا دیے - حزب اللہ کے ان راکٹ حملوں میں حیفا شہر کی رہائشی عمارتوں ، مکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا - صیہونی فوج نے حزب اللہ کے داغے گۓ زیادہ تر راکٹوں کو راستے میں ہی تباہ کر دینے کا دعوٰی کیا ہے - شمالی اسرائیل پر غزہ سے بھی کئی راکٹ داغے گۓ - شمالی غزہ میں صیہونی فوجیوں پر کیے گۓ القسام بریگیڈ کے بموں سے حملوں میں اسرائیل کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+