حزب اللہ نے برساۓ اسرائیلی شہر (حیفا) پر 100 سے زائد راکٹ
- 09, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) نے اسرائیل کے شہر (حیفا) کو 100 سے زائد راکٹوں سے نشانہ بنایا - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے عبوری سربراہ (نعیم قاسم) کے خطاب کے دوران حیفا پر دو مرتبہ راکٹوں سے حملہ کیا - حزب اللہ کے پہلے حملے میں 85 اور دوسرے میں 20 راکٹ حیفا پر برساۓ گۓ - حزب اللہ کے عبوری سربراہ کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ حزب اللہ کی صلاحیتیں ابھی تک برقرار ہیں -
اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے حملوں میں 12 اسرائیلی شہری زخمی ہوۓ ہیں ـرپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی سسٹم نے حزب اللہ کے داغے گۓ کچھ راکٹوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا - اور باقی راکٹ حیفا شہر اور اس کی ارد گرد کی رہائشی عمارتوں پر آن گرے - صیہونی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حملے میں استعمال ہونے والے زیادہ تر لانچروں کو تباہ کر دیا گیا ہے -
تبصرے