امریکی ریاست (فلوریڈا) پر صدی کے خطرناک ترین سمندری طوفان "ملٹن " کے خطرات منڈلانے لگے
- 09, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست (فلوریڈا) پر صدی کے خطرناک ترین سمندری طوفان "ملٹن" کے خطرات منڈلانے لگے - امریکی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان جس کی رفتار 200 میل فی گھنٹہ ہے ، کی شدت بڑھنے کے امکان نظر آنے لگے ہیں -جس سے یہ سمندری طوفان نئی کیٹیگری 6 کی سطح پر پہنچ جائے گا -رپورٹ کے مطابق طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریاست کے مغربی حصے کے ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو علاقے خالی کر دینے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے -صدر (جوبائیڈن) نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوۓ کہا کہ 'یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس لیے ساحلی علاقوں کے رہائشی محفوظ مقامات پر چلے جائیں-
حکومت کی جانب سے کیے گۓ اس اعلان کے بعد فلوریڈ ا کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں - طوفان کے پیش نظرمارکیٹیں بھی روز مرہ کی ضروری اشیاء سے خالی ہو گئیں - یہ خطرناک سمندری طوفان بدھ کے دن فلوریڈ ا کے مغربی ساحل کے ساتھ ٹکرانے کی پیشین گوئی کی گئی ہے - طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہروں کے اٹھنے اور 12 انچ تک بارشوں کی پیشین گوئی بھی کی گئی ہے -
تبصرے