فلسطین اور لبنان کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری
- 09, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔ امدادی کارروائیوں کی نگرانی وفاقی وزیر احسن اقبال فلسطین اور لبنان کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے فلسطین اور لبنان کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری دی۔ اس سے فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی بربریت کے متاثرین کی مدد ہوگی۔بیان کے مطابق ریلیف فنڈز کے حوالے سے اسٹیٹ بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال فلسطین اور لبنان سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کو وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ای آفس کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی۔ اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے تمام 40 ڈویژنوں میں ای آفس کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔ چند وزارتوں میں ای-آفس کا 100% نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ شہباز شریف نے ای آفس کے نفاذ میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلوں پر ماہی گیری کے شعبے میں سبسڈی کے معاہدے کی توثیق کی گئی۔ جبکہ گوادر پورٹ اور شنگھائی پورٹ کو سسٹر پورٹس کا درجہ دینے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں پاکستان اور روانڈا کے درمیان سیاسی مشاورت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔ پاکستان اور گھانا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ون گوادر، حب کو انسداد منشیات کے مقدمات کی سماعت کی منظوری دی گئی۔ جبکہ 25 ستمبر 2024 کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے امور کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
اس کے علاوہ یکم اکتوبر 2024 کو ہونے والے اجلاس میں حکومتی ملکیتی کاروباری اداروں سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
تبصرے