سعودی وزیر سرمایہ کاری کل پاکستان کا دورہ کریں گے، 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان

خالد بن عبدالعزیز الفالح

نیوز ٹوڈے :    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کل دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے جہاں شہباز شریف سعودی وفد کے اعزاز میں  ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔

حکام کے مطابق سعودی وفد نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ  11 اکتوبر کو کرے گا۔سعودی وفد کی عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی 11 اکتوبر کو متوقع ہیں جب کہ سعودی وفد کے ساتھ وزارتی سطح پر گول میز ملاقاتیں ہوں گی۔ 

سعودی وزیر پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے اور اپنے حکام کے ساتھ B2B ملاقاتیں کریں گے، جبکہ مختلف سیشنز ہوں گے جن میں مختلف وزارتوں کے حکام شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق سعودی وزیر کے ہمراہ آنے والے وفد میں تعمیرات، انجینئرنگ، مالیاتی خدمات، آئی ٹی، مہمان نوازی، زراعت، فوڈ انرجی اور پیٹرولیم کی سعودی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
 پاکستان کے نجی شعبے کی سینئر قیادت سے بھی سعودی وزیر سرمایہ کاری ملاقاتیں کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+