امریکہ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کی
- 09, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے-واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔امریکی ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ مظاہرین سے کہا جاتا ہے کہ وہ پرامن مظاہرہ کریں، تشدد سے باز رہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکام انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون، پولیس اور رینجرز سمیت 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ڈرائیور قافلے کے جانے کا انتظار کر رہا تھا اور جیسے ہی قافلہ پہنچا ڈرائیور نے اپنی گاڑی غیر ملکی کی گاڑی سے ٹکرا دی جب کہ گاڑی میں ممکنہ طور پر بارودی مواد تھا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد غیر ملکی کی گاڑی کو ریورس کرکے اسے بچانے کی کوشش کی گئی تاہم دھماکے میں بھاری مقدار میں بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
تبصرے