عراق کے مسلح گروہ ممکنہ اسرائیلی حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنے ٹھکانے بدلنے لگے
- 10, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی حملے کے خطرے کے پیش نظر بغداد کے مسلح دھڑوں نے اپنے ٹھکانے خالی کرنا شروع کر دیے - "العربیہ اور الحدیث" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق بغداد کے مسلح دھڑوں نے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے ٹھکانے بدلنے شروع کر دیے ہیں - مشرق وسطیٰ ، لبنان پر بڑھتی جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیلی جوابی کارروائی کا منتظر ہے - حالانکہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور امریکہ نے اسے غیر مؤثر حملہ قرار دے دیا تھا -
ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائلیں داغی تھیں - اور امریکہ نے بھی اسرائیل کی حمایت کی دھمکی دی تھی - عراق کے مسلح دھڑوں کا کہنا تھا کہ اگر ایران ہر جوابی کارروائی میں امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا - نتین یاہو کا کہنا ہے کہ 'ایران کو اسرائیل پر کیے گۓ حملے کی قیمت چکانا پڑے گی- ایران کا کہنا ہے کہ 'اسرائیلی جوابی کارروائی کا سامنا وسیع پیمانے پر تباہی سے ہوگا-دونوں ملکوں کے ان بیانات سے تیل کی پیداوار والے خطے میں ایک بڑی جنگ چھڑنے کے خطرات پیدا ہو گۓ ہیں -
تبصرے