ایران پر اسرائیلی جوابی وار متناسب لیکن خطرناک اور دنیا کو حیران کر دینے والا ہوگا ، یواف گیلنٹ

یواف گیلنٹ

نیوز ٹوڈے :   (اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ) نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر ایسا جوابی حملہ کرے گا جو انتہائی خطرناک لیکن متناسب اور دنیا کو حیران کر نے والا ہو گا - ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوۓ اسرائیل کے وزیر دفاع نےکہا - کہ ایران کے میزائل حملے طاقتور تھے لیکن درست نشانے پر نہ لگنے سے ناکام ہوۓ -

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایسے ہوں گے کہ ایران کو کچھ سمجھ نہیں آۓ گا کہ یہ سب کچھ کیسے اور کیوں ہوا - بس وہ حملوں کے نتائج دیکھے گا ـ یواف گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل پر کئی محاذوں سے حملے ہو رہے ہیں - لیکن جو بھی اسرائیل پر حملہ کرنے کی جرات کرے گا اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی - یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے جن میں پاسداران انقلاب کے مطابق پہلی مرتبہ ہائپر سونک "الفتح میزائل" کا استعمال کیا گیا - ایران نے ان حملوں میں اسرائیلی ایئر بیس اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی "موساد" کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+