پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود سارک کو فعال کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس
- 10, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔بنگلہ دیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ہمارے خطے کے مستقبل کا معاملہ ہے، اگر یورپی یونین تاریخی تقسیم کے باوجود آگے بڑھ سکتی ہے تو ہم آگے کیوں نہیں بڑھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم "سارک" کو فعال کیا جا سکتا ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ کچھ معاملات کو معطل رکھ کر باقی معاملات کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ وہ اس پر کام کریں گے۔
بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ نے کہا کہ اگر اور کچھ نہیں کیا جا سکتا تو بھی سارک ممالک کے سربراہان اکٹھے ہو کر اپنے اتحاد کو ظاہر کرنے کے لیے تصویر کھینچ سکتے ہیں۔ڈاکٹر یونس نے کہا کہ ضروری نہیں کہ مسئلہ برقرار رہے تو مسئلہ کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
تبصرے