صیہونی فوج نے غزہ میں بچوں کے آخری ہسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے دی
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں قائم بچوں کے آخری ہسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے دی ـ صیہونی فوج نے دھمکی دی ہے کہ "اگرکمال عدوان ہسپتال کو 24 گھنٹوں کے اندر خالی نہ کیا گیا تو اس کو بھی الشفاء ہسپتال کی طرح تباہ کر دیا جاۓ گا" - کمال عدوان کے شعبہ نرسنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عید صباح نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ صیہونی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر (حسام ابو صفیہ) کو کال کرکے 24 گھنٹے میں ہسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اگر ہسپتال خالی نہ کیا گیا تو اس کا حال بھی الشفاء ہستال والا ہی ہوگا -
غزہ میں بچوں کے علاج کیلیے واحد ہسپتال کمال عدوان ہی باقی ہے اس میں بچوں کے انتہائی نگہداشت ، ڈائیلائیسز اور نرسری کے شعبے قائم ہیں - ڈاکٹر عید صباح کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے بند ہو جانے سے بہت سے معصوم شہریوں ، بچوں اور عورتوں کی جانیں جا سکتی ہیں -صیہونی فوج نے ڈائریکٹر ڈاکٹر صباح کو ہسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے - اگر ان کا کہنا نہ مانا گیا تو ہسپتال میں موجود عملے اور مریضوں کا قتل عام کیا جاۓ گا اور انہیں گرفتار کیا جاۓ گا جیسا اس سے پہلے الشفاء ہسپتال میں ہو چکا ہے-
تبصرے