صیہونی فوج کے لبنان پر فضائی حملوں میں محکمہ صحت کے 5 افراد شہید
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان پر پچھلے 2 ہفتوں سے فضائی حملے لگاتار جاری ہیں تازہ ترین حملوں میں لبنان کے 5 ہیلتھ ورکرز شہید ہو گۓ - صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کےساتھ جاری جھڑپوں میں ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ ان جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے - اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں حزب اللہ کے 2 کمانڈر بھی شہید ہو گۓ ہیں -
اسرائیلی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ شہید ہونے والے حزب اللہ کے دونوں (کمانڈر حمد مستغی اور محمد علی حمدان) شمالی اسرائیل پر کیے گۓ حملوں میں شامل تھے - صیہونی فوج نے پچھلی رات جنوبی لبنان اور بیروت کے علاقہ میں حزب اللہ کے ہتھیار خانوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے -دوسری طرف لبنان پر فضائی حملوں میں لبنان کے ہیلتھ ورکرز بھی شہید ہو گۓ ہیں -
وسیم حسن
تبصرے