ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں اسرائیل کو دھول میں اڑا دیں گے ایرانی جنرل مرتضیٰ
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر دفاع (یواف گیلنٹ) کے دھمکی انگیز بیان کے جواب میں ایک ایرانی جنرل نے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر جمی ہیں اگر اسرائیل نے ایران پر جوابی حملے کی جرات کی تو اسے چٹکیوں میں اڑا دیں گے - اسرائیل کے وزیر دفاع یواف گیلنٹ کا ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوۓ کہنا تھا کہ ایران پر جوابی حملہ خطرناک ، متناسب اور دنیا کو حیران کرنے والا ہوگا - اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے جاندار تھے لیکن نشانہ غلط ہونے سے ناکام رہے -
یواف گیلنٹ کی دھمکی کے جواب میں ایران کے (جنرل مرتضیٰ) نے اسرائیل کو جوابی دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ 'ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور اسرائیل ہر جوابی حملے کیلیے کسی کی اجازت کا انتظار نہیں کیا جاۓ گا - ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران پر کوئی بھی حملہ اب جوابی حملے سے خالی نہیں رہے گا - ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں جن اہداف کو چاہا نشانہ بنایا ـ ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کا بدلہ لینے کیلیے اسرائیل کی 3 ایئربیسز اور فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا تھا- القدس فورس نے اس حملے میں 90 فیصد کامیابی کا دعوٰی کیا تھا -
تبصرے