صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان "ملٹن" فلوریڈا سے ٹکرا گیا
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان "ملٹن" فلوریڈ ا کے ساحل سے ٹکرا گیا ـ فلوریڈا میں 195 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں - اور دنیا کی تارخ کے خطرناک ترین طوفان کے ریاست فلوریڈا کے ساتھ ٹکرانے سے 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک دن قبل حکام کی جانب سے ایک لاکھ افراد کو ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم ملتے ہی فلوریڈا کی بڑی بڑی شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں -
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب امریکی حکام نے 72 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ دینے کا حکم دے دیا ہے - فلوریڈا کے مختلف ایئرپورٹس سے سمندری طوفان ملٹن کی وجہ سے 2 ہزار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں - فلوریڈا کے علاقے ٹمپا بے اور جنوبی حصہ بھی شدید خطرات سے دو چار ہونے کا اندیشہ ہے - اس سے قبل سمندری طوفان ہیلین فلوریڈا کے ساتھ ٹکرا یا تھا جس سے فلوریڈا کی جنوبی ریاستوں میں 250 افراد ہلاک ہو گۓ تھے -
تبصرے