پاکستان کے لیے سعودی وزیر سرمایہ کاری کا بڑا اعلان

وزیر سرمایہ کاری

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، پاکستان کے ساتھ 27 ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے اور یہ فورم دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان رابطے کے لیے اہم ہے۔

خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب سٹریٹجک پارٹنر ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور روحانی رشتہ ہے، ہمیں تجارت بڑھانے کے لیے جغرافیائی قربت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون بہت اہم ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطے میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا اس کی ترقی میں اہم کردار ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت ہمارے لیے اہم ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، ہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے معاشی ترقی کے وژن کی حمایت کرتا ہے، معاشی استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ 27 ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، ہم نے طیارے کا دروازہ کھلنے سے پہلے ہی پاکستان کی محبت کا احساس کیا، ہم دوست نہیں، ہم ایک خاندان ہیں، احساس پاکستانی دوستی کی گرمجوشی ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی قیادت نے گزشتہ روز پرتپاک استقبال کیا، ہم ایک اور متحد ہیں، ہماری معیشت اور معاشرہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، کاروباری فورم تاجروں کے لیے بہترین فورم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون اہم ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+