پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

یادداشتوں پر دستخط

نیوز ٹوڈے :  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

ایم او یوز میں توانائی، پیٹرولیم، ٹیکسٹائل، تعمیرات، ٹرانسپورٹ، سائبر سیکیورٹی، مصالحہ جات، سبزیوں کی برآمد، ہنر مند افرادی قوت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ایم او یوز پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے خصوصی ملاقات کی۔وزیراعظم نے سعودی وفد کا خیر مقدم کیا اور پاک سعودی بزنس فورم میں ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے سعودی عرب کو حکومت کے نجکاری پروگرام سے آگاہ کیا، سعودی عرب کو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر بالخصوص پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کان کنی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں اضافے کے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+