حزب اللہ نے بنایا اسرائیلی فوج کے ٹریننگ سینٹر کو ڈرون سے نشانہ ،کئ فوجی ہلاک ، سینکڑوں زخمی

ڈرون حملہ

نیوز ٹوڈے :   شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گۓ - اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی اسرائیل میں (بنیامینا) کے علاقہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد متاثرہ علاقہ کی جانب ایمبولینسز جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں - اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیلی فوج پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوۓ ہیں - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی طرف سے آۓ اس ڈرون نے صیہونی فوج کی (گولانی ایئربیس کے ٹریننگ سینٹر) کو نشانہ بنایا ہے -

اسرائیلی میڈیا کی دی گئی اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت بیس پر موجود فوجی میس پر کھانا کھا رہے تھے جہاں پر ڈرون آن گرا - سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے والی جگہ پر بڑی تعداد میں ایمبولینسز موجود ہیں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی مسلسل جاری ہیں -اسرائیلی میڈیا کے مطابق ارد گرد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+