سوڈان کے دارالحکومت (خرطوم) میں مارکیٹ پر بمباری 23 افراد جاں بحق 40 زخمی

مارکیٹ پر بمباری

نیوز ٹوڈے :   خانہ جنگی کے شکار ملک (سوڈان کے دارالحکومتی شہر خرطوم) کے پر ہجوم بازار پر بمباری سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گۓ -بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابقیہ مارکیٹ حکومت کے مخالف گروہ ریپڈ سپورٹ فورسز ( آر اسی ایف ) کے مرکزی کیمپ کے نزدیک واقع ہے اور مبینہ طور پر سوڈانی فوج نے اسے نشانہ بنایا ہے -سوڈانی فوج نے اس حملے کی ابھی تک تصدیق یا تردید نہیں کی ہے - البتہ دشمن فوج نے سوشل میڈیا پر اس حملے میں ہونے والی تباہی کی ویڈیوز جاری کی ہیں ۔ حملے میں ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -

زخمیوں میں سے 7 کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے - سوڈان میں سیاسی بحران کی وجہ سے سوڈانی فوج اور نیم فوجی دستے کے درمیان شروع ہونے والی طاقت اور اختیارات کے حصول کیلیے جنگ طویل ہو چکی ہے - دونوں گروہ ایک دوسرے پر لگاتار حملے کر رہے ہیں ـ جس میں زیادہ تر نہتے شہریوں کا قتل عام ہو رہا ہے - سوڈان میں جاری اس جنگ میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+