نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی سے اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان سے نکل جانے کی دھمکی دے دی
- 14, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے لبنان میں موجود اقوام متحدہ کی امن فوج کے جوانوں کی ہلاکت پر ڈھٹائی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے جاری رہیں گے - اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بن یامین کا کہنا ہے کہ 'حزب اللہ کے لڑاکے جنگ زدہ علاقوں میں امن فوج کے جوانوں کو اپنی ڈھال بنا رہے ہیں اس لیے اقوام متحدہ اپنی امن فوج کو واپس نلا لے- صیہونی فوج کے حملوں میں زخمی اور ہلاک ہونے والے امن فوج کے جوانوں کی بڑھتی تعدا د میں اضفے کے باوجود عالمی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوۓ نیتن یاہو نے حملے جاری رکھنے کا حکم دیا ہے -
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر جاری حملے نہیں روکیں گے - اگر اقوام متحدہ امن فوج کو نہیں ہٹاتی تو اسرائیل انہیں یرغمال بنا لے گا - اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امن فوج کی حفاظت چاہتے ہیں تواسے جنگ والے علاقوں سے باہر نکال لیں - لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 6 جوان زخمی ہو گۓ تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے -
تبصرے