سعودی عرب میں عارضی ورک ویزا کے حوالے سے اچھی خبر
- 14, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب میں ملازمت کے متلاشیوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ مملکت نے عارضی ورک ویزوں کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عارضی ورک ویزا کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹس کی ہیں۔عارضی ورک ویزا فرد کو مملکت میں 90 دن رہنے کی اجازت دیتا لیکن ضوابط میں تازہ ترین تبدیلی سیزن ویزا رکھنے والوں کو مزید 90 دن تک قیام کی اجازت دے گی۔
یہ فیصلہ سعودی کابینہ کی منظور کردہ وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق اس کا مقصد نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنا اور ویزا پالیسیوں اور لیبر مارکیٹ کے مطالبات کے درمیان سہولیات فراہم کرنا ہے۔
عارضی ورک ویزا کی مدت اب 15 شعبان سے شروع ہو کر محرم کے آخر تک رہے گی۔کمپنیوں کو عمرہ سیزن کے دوران کام کرنے میں سہولت فراہم کرنا اس اقدام کا مقصد ہے تاکہ وہ آسانی سے خدمات کے لیے عارضی کارکنوں کی خدمات حاصل کر سکیں۔
اطلاعات کے مطابق سیزنل ویزوں اور ورکرز کے حوالے سے زمینی حقیقت جاننے کے لیے ملٹی ڈیپارٹمنٹل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ان اداروں کا جائزہ لیں گی جنہیں حج اور عمرہ سیزن کے دوران عارضی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
بیرون ملک سعودی سفارت خانے ویزوں پر عربی اور انگریزی میں 'ناٹ valid for حج' لکھیں گے، عارضی ویزے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت حج و عمرہ کے ایسے موسمی ویزے جو استعمال نہیں کیے گئے وہ یکم ذی الحجہ کو منسوخ کر دیے جائیں گے۔ موسمی حج اور عمرہ کو کسی بھی طرح عارضی یا مستقل ورک ویزا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
تبصرے