کینیڈٰین حکومت نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 بھارتی سفارتکاروں کو کینیڈا سے نکل جانے کا حکم دے دیا
- 15, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : کینیڈین حکومت نے (بھارت کے ہائی کمشنر سنجے کماروما) سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا -بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارت کاروں کو کینیڈا سے نکالنے کی وجہ سکھوں کے لیڈر (ہردیپ سنگھ نجر) کے قتل کاکیس ہے - اس سے پہلے بھارت نے کینیڈا کے ساتھ سفارتی تنازع بڑھنے کی وجہ سے اپنے سفارتکاروں کو کینیڈا سے واپس بلانے کا فیصلہ بھی کیا تھا - ان سفارتکاروں کو کینیڈین حکومت نے علیحدگی پسند سکھ تنظیم کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا -
]کینیڈا کی اس کارروائی پر احتجاجاً (نئی دہلی) میں مقیم کینیڈا کے ناظم الامور کو بھارتی وزارت خارجہ نے طلب کر لیا- بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہ ماری حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں ہے بھارتی اور کینیڈین حکومتوں کے درمیان تناؤ پچھلے سال کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد ہی بڑھ گیا تھا - کینیڈین وزیر اعظم نے سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہرایا تھا جس پر بھارتی حکومت نے 41 کینیڈین سفارتکوروں کو بھارت سے نکل جانے کا کہہ دیا تھا -
تبصرے