حزب اللہ کے ڈرون کو گرانے میں اسرائیل کی ناکامی کی حیران کن معلومات آئیں سامنے
- 15, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج حزب اللہ کے ڈرون کو گرانے میں کیوں ناکام رہی ؟ حیران کن معلومات سامنے آ گئیں - صیہونی فوج ایک دن قبل حزب اللہ کے بھیجے گۓ ڈرونز کو تباہ کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے ایک ڈرون اسرائیلی فوجی ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گیا - حزب اللہ نے ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے (بن یامینا) علاقے میں اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کے ایک ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا - اس حملے میں صیہونی فوج کے 4 جوان ہلاک جبکہ 60 زخمی ہو گۓ - اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے -
اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ٹریننگ سینٹر پر حملے کے وقت اسرائیلی فوجی کھانا کھا رہے تھے -ڈرون گرنے سے پہلے فوجی چھاؤنی اور اس کے ارد گرد خطرے سے آگاہی دینے ولے سائرن بھی نہیں بجے - حزب اللہ کی طرف سے بھیجے جانے و الے 2 ڈرونز "صیاد 107 ماڈل" کے تھے جو سمندر کی جانب سے اسرائیلی حدود میں داخل ہوۓ تھے - ان میں سے ایک کو اسرائیل کے دفاعی سسٹم نے سمندر کے اوپر ہی تباہ کر دیا تھا -میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی سسٹم نے دوسرے ڈرون کو بھی ٹریس کر لیا تھا اور اس کو تباہ کرنے کیلیے طیارے اور ہیلی کاپٹر بھیج دیے گۓ تھے - لیکن چند لمحوں بعد ہی ڈرون ریڈار سے غائب ہو گیا ـ اور ڈرون کے غائب ہوتے ہی اسرائیلی فوجی چھاؤںی پر جا گرا -
تبصرے