جنوبی کوریا میں 13 ، 13 بچے پیدا کرنے والی 2 خواتین کو ملے ایوارڈ
- 15, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جنوبی کوریا میں 13 ، 13 بچوں کی پیدائش پر دو خواتین کو سویلین ایوارڈ سے نواز دیا گیا - شرح پیدائش میں تیزی سے ہوتی کمی کا سامنا کرنے والے ملک جنوبی کوریا میں وزارت صحت اور فلاح و بہبود نے دو خواتین کو 13 ، 13 بچے پیدا کرنے پر سویلین سروس ایوارڈ سے نواز دیا ہے - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 60 سال کی عورت (ایوم گئی سک کو سول میرٹ کے پانچویں درجے کا میڈل سی یونیگنیو دیا گیا) -
یہ میڈل ایسے لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملکی سیاست ، معیشت ، معاشرت ، تعلیم میں بھر پور کردار ادا کیا ہو - اور 59 سال کی (لی یونگ می) کو جو ایوارڈ دیا گیا وہ ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو کامیابیوں یا عطیات کے ذریعے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچا کر یا عوام کی خدمات کیلیے اپنی زندگیاں وقف کر دیتے ہیں -رپورٹ کے مطابق ایوم نے 1986 سے لے کر 2007 تک پانچ بیٹے اور 8 بیٹیاں پیدا کی ہیں ـ لی نے پہلے بچے کو 23 سال اور آخری بچے کو 44 سال کی عمر میں جنم دیا ہے -
تبصرے