چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاع اور انسداد دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

عسکری قیادت

نیوز ٹوڈے :    چینی وزیراعظم لی کیانگ نے پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات کی۔چینی وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک چین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور انسداد دہشت گردی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

چینی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔واضح رہے کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+