بیروت حملے میں شہادت کی افواہوں کے بعد قدس فورس کے کمانڈر (اسماعیل قاآنی) سامنے آ گۓ
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بیروت حملے میں شہادت کی افواہوں کے بعد ایران کی (قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی) سامنے آ گۓ - اسرائیلی میڈیا اور دوسری بین الاقوامی میڈیا ٹیمیں بار بار کہہ رہی تھیں کہ بیروت پر اسرائیل فضائی حملے میں حزب اللہ کے نۓ متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کے ساتھ قدس فورس کے کمانڈڑ اسماعیل قاآنی بھی شید ہو گۓ ہیں - بین الاقوامی میڈیا ایجنسی " رائٹر" کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام کو ایران کے سرکاری میڈیا پر اسماعیل قاآنی کی ویڈیو جاری کی گئی - ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حزب اللہ سربراہحسن نصراللہ کے ساتھ شہادت پانے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیل فروشان کی میت جس وقت گھر لائی جا رہی ہے تو اسماعیل قاآنی بھی اس موقع پر موجود ہیں -
ایرا ن کے سرکاری میڈیا نے پاسداران انقلاب کے جنازے کی ویڈیوز بھی نشر کیں جن میں اسماعیل قاآنی موجود ہیں ـ اکتوبر کے مہینے کے آغاز میں یہ خبریں سامے آئی تھیں کہ اسرائیل کے بیروت پر فضائی حملوں میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین شہید ہو گۓ ہیں -اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے متوقع سربراہ کے ساتھ اسماعیل قاآنی بھی شہید ہو گۓ ہیں - بیروت حملے کے بعد اسماعیل قاآنی کا منظر عام سے غائب ہو جانا بھی افواہوں کا سبب بن رہا تھا -
تبصرے