اسرائیل ایران کی جوہری یا تیل کی تنصیبات کو نہیں بلکہ ایرانی فوج کو نشانہ بناۓ گا ، واشنگٹن ٹائم
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے ایک اخبار "واشنگٹن ٹائم" نے ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوۓ دعویٰ کیا ہے کہ 'اسرائیل ایران کی ایٹمی یا تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بناۓ گا' - امریکہ کے اخبار واشنگٹن ٹائم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے امریکہ کو مطلع کیا ہے - کہ اسرائیل ایران کی ایٹمی اور تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا - رپورٹ کے مطابق بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایرانی فوج کو نشانہ بناۓ گا اور اس معاملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے -
واشنگٹن اخبار نے اس معاملے میں 2 اہلکاروں کا حوالہ بھی دیا ہے ـ جن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا نشانہ ایران کی جوہری یا تیل کی تنصیبات نہیں ہیں - ایران کے اسرائیل پر کیے گۓ میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے - اس سے پہلے امریکی صدر (جوبائیڈن) نے کہا تھا کہ وہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے خلاف ہیں - اسی مہینے کے آغاز میں ایران نے اسرائیل بڑا حملہ کیا تھا جس میں ایران نے اسرائیل پر400 بلیسٹک میزائلیں داغی تھیں - ایران نے یہ میزائلیں اصفہان ، تبریز ، خرم آباد ، راک اور کرج کے علاقوں سے اسرائیل پر داغی تھیں جس کے بعد بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے -
تبصرے