اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کی فضائی فوج کے سربراہ (ابو دقہ) شہید

ابو دقہ

نیوز ٹوڈے :   غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس کے فضائی آپریشن کے رہنما شہید ہو گۓ - صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر کیے گۓ فضائی حملے میں حماس کی فضائی فوج کے سربراہ (ثمر ابو دق شہید ہو گۓ ہیں ـ صیہونی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کیے گۓ بیان میں بتایا ہے کہ ثمر ابو دقہ7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گۓ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروہ میں شامل تھے - اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابو دقہ نے یکم اکتوبر 2023 سے حماس کے ایئر چیف کا عہدہ سنبھال رکھا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ ڈرون یونٹ کے ہیڈ تھے -

اسرائیلی فوج کے مطابق ابو دقہ کو پچھلے مہینے انٹیلیجنس اطلاعات پر فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا تھا - جس کی تصدیق اب کی گئی ہے ـ ابو دقہ حماس کے کئی بڑے عہدوں پر فائز رہے اور وہ حماس کے لڑاکوں کو ٹریننگ بھی دیتے تھے - دنیا میں ان کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے لڑاکوں کو "پیر گلائیڈر" کے ذریعے اسرائیل میں اتارا اور اس حملے کی منصوبہ بندی کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+