نوبل امن انعام یافتہ جاپان کے توشیوکی فلسطینیوں کے قتل عام پر رو پڑے
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نوبل امن انعام یافتہ جاپان کے توشیوکی میماکی فلسطینیوں کے قتل عام پر رو پڑے۔جاپانی تنظیم Nihon Hidankyo کے جوہری مخالف مہم چلانے والے Toshiyuki Mimaki نے نوبل انعام جیتنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ غزہ کو ہر قیمت پر جنگ جیتنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ غزہ اور اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے ہمیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ توشیوکی نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر جاپان میں 80 سال پہلے کے منظر کی یادیں تازہ ہو گئیں، جب بچوں کو ان کے والدین سے جوہری حملے میں چھین لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیوکلیئر مخالف مہم چلانے والے توشیوکی میماکی کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔
تبصرے