امریکا نے اسرائیل کو غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے 30 دن کا الٹی میٹم دیا

 امریکا غزہ

نیوز ٹوڈے :   امریکا نے غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے 30 دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔امریکہ نے اسرائیل کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندر غزہ تک انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کرے ورنہ اسے امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت انتباہ پر مبنی یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے شمالی غزہ میں ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے اور اس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ .

امریکہ کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر تشویش ہے جب سے اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں 90 فیصد سے زیادہ انسانی امداد کی نقل و حرکت کو روک دیا ہے یا اسے محدود کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے خط کے جواب میں کہا گیا کہ امریکا سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امریکی حکام کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات پر بات کی جائے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے نئے آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک کوئی انسانی امداد غزہ نہیں پہنچی ہے اور وہاں چار لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے لیے ضروری سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے سب سے بڑے ملک کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور اسرائیل اس جنگ میں غزہ پر حملے کے لیے امریکا کی طرف سے فراہم کردہ طیارے، گائیڈڈ میزائل اور گولہ بارود استعمال کرتا رہا ہے۔ جو پچھلے سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا۔ لیکن وہ اس پر بھروسہ کرتا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+