متحدہ عرب امارات سے آنے والوں کے لیے زبردست پیشکش

متحدہ عرب امارات

نیوز ٹوڈے :   متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر سے ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے شہریت اور گولڈن ویزا کی پیشکش کی ہے، اس اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی کو مزید تقویت دینا ہے۔

اس حوالے سے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (جی ٹیکس گلوبل) کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں باصلاحیت افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنا پہلے کی نسبت بہت آسان ہو گیا ہے کیونکہ اس حوالے سے ہماری ایک طویل تاریخ ہے۔ عارضی رہائش کے لیے گولڈن ویزا اور ہنر مند افراد کو شہریت جیسے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں، طلباء، پیشہ ور افراد اور تاجروں کے لیے 10 سالہ ویزے اور 5 سالہ ویزے جیسے کئی طویل المدتی اقامتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر اور ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر (اے آر ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل فیصل البنائی نے کہا کہ بہت سے باصلاحیت لوگوں کو گولڈن ویزے دیئے گئے ہیں اور ان میں سے کچھ کو متحدہ عرب امارات کی شہریت بھی دی گئی ہے۔

فیصل البنائی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین اور روشن ترین کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ ہم اپنی ٹیکنالوجی بھی بنا رہے ہیں، ہم مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں مزید ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بعض ممالک کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں غلطیوں کی کوئی رعایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے پاکستانیوں کے پاس اصلی ڈگری ہونی چاہیے، ڈگری ایچ ای سی اور وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ ہونی چاہیے، کیونکہ جعلی ڈگریوں سے نہ صرف ویزا کینسل ہو گا بلکہ پابندی بھی لگ جائے گی۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+