امریکہ نے بھارت سے سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ سکھ رہنما ہردیپ نجار کے قتل کے حوالے سے کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لے۔
ترجمان نے کہا کہ "ہم نے واضح کر دیا ہے کہ الزامات بہت سنگین ہیں۔ ہندوستان کو کینیڈا کی طرف سے قتل کی سازش کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے۔"انہوں نے کہا کہ بھارت کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا، اس نے متبادل راستہ چنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی درخواست سے بھی آگاہ ہیں۔
شنگھائی تعاون کے اجلاس میں کہا کہ کثیرالجہتی فورمز میں شرکت بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور احترام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ آج بھارتی حکام امریکی حکام سے ملاقات کرنے اور تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کرنے امریکہ پہنچے تھے۔
اس سے قبل کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کیس میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔یہ سفارت کار سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کی کینیڈا کی تحقیقات میں شامل تھے۔
تبصرے