امریکا اور بھارت کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت اور امریکہ کے درمیان 32000 کروڑ روپے کے فوجی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت بھارتی مسلح افواج کے لیے 31 پریڈیٹر ڈرونز خریدے جائیں گے اور بھارت کے لیے پریڈیٹر ڈرونز کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال کی سہولت بھی قائم کی جائے گی۔
اس معاہدے سے ہندوستانی مسلح افواج کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس کی کل مالیت 34,500 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدوں پر بھارت اور امریکا کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ .
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب ایک ماہ قبل ہونے والی چار ملکی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔
تبصرے