اسرائیلی حکومت نے اسرائیلی شہری کو ایران کیلیے جاسوسی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا

جاسوس

نیوز ٹوڈے :   ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں اسرائیلی فوج نے ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کر لیا - اسرائیلی حکومت نے اس شہری کو ایران کو اسرائیل کی خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا - اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کیے گۓ اسرائیلی شہری نے ایران کیلیے جاسوسی کرنے اور اس بدلے رقم حاصل کرنے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے - اسرائیلی حکام نے بتایا کہ (اسرائیلی شہری ولادیمیر ویر ہوسکی) نے ایک لاکھ ڈالر کے بدلے اسرائیل کے ایک سائنسدان کو قتمل کرنے کی حامی بھی بھر لی تھی -

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی اسرائیلی شہریوں کو جاوسی کیلیے بھرتی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے -اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کا ایک مکمل نیٹ ورک تھا جس کا کام اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کیلیے بھرتی کرنا تھا - ایران کیلیے جاسوسی کرنے والے اسرائیلی شہری کی گرفتاری سے ایران کی خفیہ ایجنسیوں کا ڈھانچہ بے نقاب ہو چکا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+