ایرانی فوج کی فائرنگ سے 200 سے بھی زائد افغان شہری ہلاک

افغان شہری ہلاک

نیوز ٹوڈے :   ایرانی فوج کی فائرنگ سے 200 سے بھی زیادہ افغانی شہری جاں بحق ہو گۓ - افغانی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ (سیستان و بلوچستان) میں ایرانی فوج نے فائرنگ کرکے 200 سے زائد افغانیوں کو ہلاک کر دیا ہے - افغانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افغان شہری غیر قانونی طور پر ایران میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے - کہ ان پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ـ ایرانی سرحد کے سیکیورٹی کارڈز نے اس واقعہ کی تردید کر دی ہے - ایران میں موجود انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ 300 افغانی شہری ایران کا بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہے تھے -

ایرانی سرحد پر مامور سیکیورٹی گارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں پر فائرنگ کی ـ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایرانی فوج کی فائرنگ کی زد سے صرف 50 افغانی بچ سکے -بچ جانے والے افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ ایران کے علاقہ (کلگان سراوان) میں ہمارے اوپر فائنگ کی گئی - بچے ہوۓ افغان شہریوں کے مطابق ان کا قافلہ 300 افراد پر مشتمل تھا جن میں سے 270 یا 280 ہلاک ہو گۓ - افغان حکومت کے ترجمان (ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+