اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کیلیے ہتھیاروں کی کمی کا سامنا
- 17, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : حزب اللہ اور حماس کے اسرائیل پر لگاتار فضائی حملوں کی وجہ سے اسرائیل کے پاس فضائی دفاعی میزائل کم پڑ گۓ - اسرائیل فضائی دفاعی نظام میں استعمال کیے جانے والے انٹر سیپئر میزائلوں کی شدید کمی کا شکار ہو گیا - برطانیہ کے ایک اخبار (فنانشئل ٹائمز) نے ہتھیاروں کے شعبہ سے متعلقہ افراد اور دفاعی تجزیہ کاروں کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ اور حماس کی جانب سے لگاتار فضائی حملوں کی وجہ سے اب فضائی دفاعی نظام میں استعمال ہونے والی میزائلوں کی کمی کا شکار ہو چکا ہے -امریکہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام میں آنے والے اس خلا کو پورا کرنے کیلیے اسرائیل کو ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس ( تھاڈ ) دفاعی نظام دے رہا ہے -
لیکن امریکہ کے دفاعی نظام کے سابقہ اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو درپیش دفاعی میزائلوں کی کمی کا معاملہ تشویشناک ہے - امریکی اہلکار نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کے ممکنہ حملے کا جواب دیا اور اس کے ساتھ حزب اللہ بھی شامل ہو گیا تو اسرائیلی دفاعی نظام مشکلات کا شکار ہو جائے گا - امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکہ کے پاس بھی دفاعی میزائلوں کا ذخیرہ محدود ہے اور ایک ہی وقت میں میزائلیں یوکرین اور اسرائیل کو سپلائی نہیں کی جاسکتیں - فنانشئل ٹائمز نے اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک سابقہ ریسرچر کے حوالہ سے بتایا کہ یکم اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گۓ ایرانی حملے میں اسرائیل نے اس خطرے کے پیش نطر تمام دفاعی میزائلیں استعمال نہیں کیں کہ کہیں ایران کا اگلا وار تل ابیب پر نہ ہو -
تبصرے