نائجیریا آئل ٹینکر حادثے کا شکا ر ، تیل اکٹھا کرتے 150 افراد ہلاک

آئل ٹینکر

نیوز ٹوڈے :   مغربی افریقہ کے ملک (نائجیریا) میں ایک پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس سے جاۓ حادثہ پر ارد گرد کے لوگ پیٹرول اکٹھا کرنے کیلیے جمع ہو گۓ کہ اچانک ٹینکر میں آگ لگ گئی اور موقع پر موجود پیٹرول اکٹھا کرتے 150 افراد ہلاک جبکہ 50 کے قریب زخمی ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ نائجیریا کی شمالی ریاست (جیگوا) میں پیش آیا -

مقامی پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں بھرا پیٹرول بہہ گیا اور ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی - مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر نائجیریا کے (شہرکانو سے ریاست بوبے) کی جانب جا رہا تھا ـ ٹینکر الٹتے ہی آس پاس کے لوگ تیل جمع کرنے کیلیے اکٹھے ہو گۓ - جس سے ٹینکر میں آگ لگنے سے پیٹرول جمع کرتے ہوئے لوگ بھی آگ کی زد میں آ گۓ اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا - ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کو اجتماعی طور پر دفن کر دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+