ہندوستان روانگی پر جے شنکر کے ٹویٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے
- 17, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے وزرائے اعظم کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم اپنے وطن روانہ ہوگئے۔ بھارت کے وزیر خارجہ بھی وطن روانہ ہو گئے۔ ازبکستان، تاجکستان، بیلاروس اور قازقستان کے وزرائے اعظم بھی روانہ ہوئے۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد روانہ ہو گئے۔
بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کے بارے میں انتہائی مثبت ٹویٹ:
جے شنکر نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ بہترین مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کی مہمان نوازی اور سخاوت پر مشکور ہوں۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خصوصی طیارے پر وطن واپس پہنچ گئے۔
تبصرے