ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ صہیونی بمباری میں ہلاک ہونے والے غزہ کے شہریوں کی لاشیں کتے کھا رہے ہیں

انسانی لاشیں

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے شمالی غزہ کے حوالے سے ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہاں کتے انسانی لاشیں کھاتے ہیں۔ایمرجنسی سروسز کے سربراہ فارس افانہ نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے باعث گلیوں میں جگہ جگہ لاشیں پڑی ہیں، سڑکیں تباہ ہیں اور خواتین اور بچے بدترین مشکلات کا شکار ہیں۔ 

فارس افانہ نے کہا، "اسرائیلی افواج ہر اس چیز کو تباہ کر رہی ہیں جو زندگی کے آثار دکھاتی ہے۔" .

شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھوکے کتے سڑک پر پڑی لاشوں کو کھا رہے ہیں جس کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہزاروں بچے اور حاملہ خواتین پھنسے ہوئے ہیں۔

اتوار کو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جبالیہ کیمپ سے 50 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث شمالی غزہ میں 4 لاکھ سے زائد افراد بھوک کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ نے صہیونی فوج پر شمالی غزہ کے لوگوں کو یا تو ہجرت پر مجبور کرنے یا فاقہ کشی کا سامنا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+