حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں صیہونی فوج کے کیپٹن اور میجر سمیت 5 فوجی ہلاک ہو گۓ

فوجی اہلکار ہلاک

نیوز ٹوڈے :   جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ زمینی جنگ میں 2 افسروں سمیت اسرائیل کے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گۓ - صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر کر دی گئی ہے - صیہونی فوج کے دیے گۓ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی "گولانی بریگیڈ" سے تعلق رکھتے تھے اور ان میں ایک کیپٹن اور ایک میجر بھی شامل ہیں - اسرائیلی میڈیا کے دیے گۓ بیان کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوج کے 8 جوان زخمی بھی ہوۓ ہیں -

دوسری طرف لبنان کے شہر (نباتیہ) کی میونسپلٹی کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک ہو گۓ جن میں میئر بھی شامل ہے - عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے ایک دن پہلے نباتیہ شہر کی میونسپلٹی کی عمارت پر جنگی طیاروں سے بمباری کرکے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا جس سے 16 افراد شہید ہو گۓ تھے - لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+