اسرائیلی وزیر خارجہ نے کیا دعویٰ حماس سربراہ (یحیٰ سنوار) کی شہادت کا

یحیٰ سنوار

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی وزیر خارجہ نے کیا دعویٰ حماس رہنما (یحیٰ سنوار) کی شہادت کا - اسرائیل کے وزیر خارجہ ( کاٹز) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کو شہید کر دیا گیا ہے - صیہونی فوج اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی "شین بیت" نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے دن اسرائیلی غزہ میں صیہونی فوج کی کارروائی میں حماس رہنما شہید ہو گۓ ہیں - اس سے پہلے اسرائیلی حکام نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ صیہونی فوج کے حملے میں حماس سربراہ یحیٰ سنوار شہید ہو گۓ ہیں - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر حماس رہنما کی شہادت کی خبریں نشر ہو رہی تھیں -

اسرائیلی سرکاری ریڈیو پر بھی حماس رہنما کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے -اس سے پہلے صیہونی فوج حماس رہنما یحیٰ سنوار کی شہادت کا امکان ظاہر کر چکی ہے - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اس امکان کی جانچ کر رہی ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی کارروائی میں حماس سربراہ شہید ہو چکے ہیں - صیہونی فوج کے مطابق اس حملے میں 3 افراد شہید ہوۓ تھے - جن کی شناخت نہیں ہو رہی تھی ـ صیہونی فوج کے بیان کے مطابق جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا اس میں یرغمالیوں کی رہائش کے کوئی اثرات نہیں ملے - میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک اس خبر سے متعلق کوئی فوری بیان جاری نہیں کیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+