شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں فلسطینیوں کی لاشوں کو کتے نوچ رہے ہیں ، سربراہ ایمرجنسی سروسز

نیوز ٹو ڈے :   ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے غزہ کے لوگوں کی لاشیں کتے کھا رہے ہیں - امریکہ کے ایک نیوز چینل "سی این این" سے بات چیت کے دوران ایمر جنسی سروسز کے سربراہ (فارس افانہ) نے کہا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے سے ہر طرف لاشیں  بکھری پڑی ہیں سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور عورتیں اور بچے خوراک کی بدترین کمی کا شکار ہیں - ایمر جنسی سروسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج ہر وہ چیز تباہ کر رہی ہے جس سے انسانی زندگی کے آثار ملتے ہیں - فارس افانہ نے سی این این چینل کو بتایا کہ مجھے اور میری ٹیم کو کچھ ایسی لاشیں بھی ملی ہیں جن کو کتوں نے کاٹا ہوا تھا اور ان کو پہچاننے میں بھی مشکلات پیش آ رہی تھیں - ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نےکہا کہ بھوکے کتے سڑکوں پر پڑی لاشیں نوچ رہے ہیں جس سے ان لاشوں کو شناکت کرنا مشکل ہو رہا ہے  -

 ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پچھلے 12 دنوں سے اسرائیلی محاصرے کے شکار جبالیہ کیمپ میں ہزاروں بچےا ور عورتیں پھنسے ہوۓ ہیں - اقوام متحدہ کے مطابق جبالیہ کیمپ سے 50 ہزار لوگ ہجرت کر چکے ہیں جبکہ شمالی غزہ کی 4 لاکھ آبادی صیہونی فوج کی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے بھوک سے نڈھال ہے - اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج شمالی غزہ کے لوگوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کر رہی ہے کہ یا تو ہجرت کر جائیں یا پھر بھوکوں مریں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+