امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے اہلکار وکاش یادو پرجرم کی حد لگا دی

وکاش یادو

نیوز ٹوڈے :   کچھ عرصہ قبل امریکہ میں ہونےوا لے سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں بھارت کی خفیہ ایجنسی "را" کے اہلکار پر فرد جرم لگا دی گئی -امریکہ کے محکمہ انصاف نے سکھ فار جسٹس کے کونسل (گریتونت سنگھ پنوں) کے قتل کی سازش کے جرم میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے وکاش یادو نامی اہلکار کو مجرم قرار دے دیا - امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے را کے ایجنٹ پر فرد جرم عائد ہوتے ہی سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرہتونت سنگھ پنوں نے بھی بیان جاری کر دیا -

گرہتونت سنگھ پنوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ را کے ایجنٹ پر جرم کی حد لگ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت امریکی خودمختاری میں مداخلت کرنے اور خالصتان تحریک کے سربراہ کی زندگی اور آزادی کو خطرات میں ڈالنے کے نتائج ضرور بھگتے گی - گرہتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بے شک مودی حکومت امریکہ اور کینیڈا میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے میرے قتل کی منصوبہ بندیوں میں مصروف ہے - لیکن اس کے باوجود میں خالصتان تحریک کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل رہوں گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+