لبنان کے شہر (نباتیہ) کی میونسپل کمیٹی کے دفتر پر اسرائیلی حملہ ، 16 شہید
- 18, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے لبنان کی میونسپلٹی کی عمارت کو نشانہ بنایا جس سے مئیر سمیت 16 لبنانی شہید ہو گۓـ صیہونی فوج کے لبنان کے شہر (نباتیہ) میں میونسپل کمیٹی کے دفتر پر حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوۓ - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے پہلی مرتبہ لبنان کی کسی سرکاری عمارت پر حملہ کیا ہے - شہید ہونے والے افراد میں میئر سمیت زیادہ تر افسران شامل ہیں - عمارت کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جس وقت شہری سہولیات کی لگاتار فراہمی اور امدادی صورتحال کی حکمت عملی تیار کرنے کیلیے اجلاس جاری تھا-
لبنان کے نگران وزیر اعظم (نجیب میکاتی) کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے جان بوجھ کر میونسپل کمیٹی کی عمارت کو تباہ کیا ہے تاکہ اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہونے والے افراد کو سہولیات میسر نہ ہو سکیں - نجیب میکاتی کا کہنا تھا کہ لبنان کی سرکاری عمارت پر اسرائیلی حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کو ہی نہیں بلکہ لبنان کی ریاست کو بھی نشانہ بنانے لگا ہے -
تبصرے