شمالی غزہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں اسرائیلی فوج کا کرنل ہلاک

فوج کا کرنل

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت کے لڑاکوں کے حملے میں صیہونی فوج کا ایک کرنل ہلاک ہو گیا - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا (کرنل احسان دقسا) صیہونی فوج کی ( 401 آرمرڈ بریگیڈ) کا سربراہ تھا - صیہونی فوج کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کرنل احسان دقسا کو شمالی غزہ کے علاقہ (جبالیہ) میں ان کے ٹینک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا کر ہلاک کیا گیا - اسرائیل کے میڈیا کا کہنا ہے کہ کرنل دقسا غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے تمام اسرائیلی فوجیوں میں اعلٰی ترین فوجی افسر تھے - صیہونی فوج کے مطابق جس وقت ان کے ٹیک کو نشانہ بنایا گیا اس وقت کرنل دقسا ٹینک سے باہر کھڑے تھے -

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کرنل دقسا اپنے دیگر 3 اسرائیلی فوجی افسران کے ساتھ ٹینک سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ایک آبزرویشن پوائنٹ پر گۓ - لیکن اس جگہ پر پہلے سے ہی بارودی سرنگ بچھی ہوئی تھی - جس کے دھماکے سے کرنل دقسا ہلاک جبکہ ان کے ساتھی دیگر افسران زخمی ہو گۓ جن میں سے ایک کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے - اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرنل دقسا نے جون کے مہینے میں 401 بریگیڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا - کرنل دقسا 2006 میں لبنان کے ساتھ ہونے والی جنگ میں بھی شریک تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+