غزہ کے بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی فوج کی بدترین بمباری سے 80 فلسطینی شہید

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :    وسطی اور شمالی غزہ کے علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری سے 80 فلسطینی شہید ہو گۓ - شمالی اور وسطی غزہ پر صیہونی فوج کے لڑ اکا طیاروں ، ٹینکوں اور ڈرون حملوں میں 80 فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہو نے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں - فلسطین کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے ان حملوں میں شمالی اور وسطی غزہ کے بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا ۔ شہید اور زخمی افراد میں بہت زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی بھی ہے -

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کے علاقہ "دیر البلاح میں قائم مسجد توبہ" میں بنے بے گھر افراد کے خیموں پر صیہونی فوج نے بمباری کی ، اور شمالی غزہ میں "بیت الاہیا" کے علاقہ کو اسرائیلی ٹینکوں نے نشانہ بنایا - جنوبی غزہ کے "محلہ الصابرہ میں بنی السلام مسجد" کے نزدیک ایک گھر پر صیہونی فوجی طیاروں کی بمباری سے کئی فلسطینی شہید اور لا تعداد زخمی بھی ہوۓ -اس کے علاوہ "طیاران جنگشن کے نزدیک دلول خاندان" کے گھر پر بھی اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی - وسطی غزہ کے علاقہ "الزوائدہ" میں بھی بے گھر افراد کے خیموں کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا جس سے کئی افراد شہید اور زخمی ہو گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+