حماس سربراہ کیسے شہید ہوۓ پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے

یحیٰ سنوار

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی فوج کے ساتھ آمنے سامنے کی لڑائی میں شہید ہونے والے (حماس سربراہ یحیٰ سنوار) کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی - حماس سربراہ 16 اکتوبر کے دن غزہ کے علاقہ "رفع" میں اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑتے ہو ۓ شہید ہوۓ - اسرائیلی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کردہ ایک ویڈیو جو اسرائیلی فوج نے حماس سربراہ کی شہادت سے پہلے بنائی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یحیٰ سنوار ایک تباہ حال عمارت کی دوسری منزل پر ایک صوفے پر سکون سے بیٹھے ہیں -اسرائیلی فوج کی ایک اور ویڈیو میں یحیٰ سنوار کو اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑتے اور کھڑکی سے فائرنگ کرتے ہوے بھی دیکھا جا سکتا ہے -

صیہونی فوج نے اس بات کی تسلی کیلیے کہ شہید ہونے والے حماس سربراہ یحیٰ سنوار ہی ہیں ان کے دانتوں کا ٹیسٹ کیا اور ان کے جسم کے ایک حصے سے گوشت کا ٹکڑا کاٹ کر بھی ساتھ لے گۓ - امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے یحیٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کر دی ہے - جس سے معلوم ہوا ہے کہ حماس سربراہ کی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی - پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر کے مطابق پہلے ان کے ہاتھ میں میزائل یا ٹینک کے گولے سے زخم لگا - حماس سربراہ نے اپنے زخمی ہاتھ سے خون کو روکنے کی کوشش کی ـ لیکن ان کا بازو ٹوٹ چکا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+