ایرانی وزیر خارجہ (عباس عراقچی ) نے دی دھمکی اسرائیل اور امریکہ کو

عباس عراقچی

نیوز ٹوڈ ے :   ایرانی ویزر خارجہ (عباس عراقچی) نے امریکہ اور اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ 'اگر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جاۓ گا' -بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس  عراقچی کا کہنا ہے - کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اسرائیل پر جوابی حملے میں اس کے کن اہداف کو شنانہ بنانا ہے -عباس عراقچی ننے کہا کہ اگر اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو ہم بھر پور جوابی حملے میں متعین کردہ اسرائیلی اہداف کو تباہ و برباد کر دیں گے -

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا مطلب آخری حد عبور کرنا ہوگا جس کا خمیازہ اسرائیلی حکومت کو بھاری قیمت سے چکانا پڑے گا - عباس عراقچی نے امریکہ کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم ایسا چاہتے تو نہیں لیکن اگر بڑی جنگ شروع ہوئی تو اس کی لپیٹ امریکہ بھی آ جاۓ گا -ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ وہ اس جنگ سے دور رہے ورنہ اپنے نقصان کیلیے تیار رہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+