بڑی سیاسی جماعت کا نابینا مریضوں کو پارٹی میں شمولیت پر مجبور کرنے کا انکشاف

نابینا مریض

نیوز ٹوڈے :    بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی مغربی ریاست گجرات کے ایک ہسپتال میں نابینا مریضوں کو زبردستی پارٹی میں شامل کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

یہ واقعہ راجکوٹ شہر کے رنچھورداس ٹرسٹ آئی اسپتال کا ہے۔ جوناگڑھ کے کملیش تھامر نے ایک ویڈیو بنایا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسپتال میں داخل 350 مریض، جو سرجری کے منتظر تھے، کو جگایا گیا اور انہیں بی جے پی کے رکن بننے پر مجبور کیا گیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (گجرات) کے عہدیداروں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کی مرضی کے خلاف کسی کو پارٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے کسی شخص کو رکنیت سازی کی ذمہ داری نہیں سونپی۔ اگر کسی نے یہ کام کیا ہے تو اس نے اپنی مرضی سے کیا ہے اور اس کا احتساب ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+