شمالی غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام ، ایک دن میں 33 افراد شہید

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :   شمالی غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے ۔ صیہونی فوج نے 17 دن سے جاری محاصرے میں لاتعداد افراد کو شہید کر دیا - عرب میڈیا کی رپورٹ کےمطابق شمالی غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں ایک دن میں 12 گھنٹوں کے دوران 33 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 17 دن سے جاری (جبالیہ کیمپ) کے محاصرے میں صیہونی فوج نے 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے - اس حوالے سے بات کرتے ہوۓ فلسطینی اتھارٹی کے وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ 'اسرائیل شمالی غزہ میں نسل کشی میں مصروف ہے اورساری دنیا دیکھ رہی ہے - وزارت خات خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج شمالی غزہ کے مکینوں کو دوران بمباری نقل مکانی کرنے یا پھر موت کو گلے لگانے کیلیے مجبور کر رہی ہے - اوراقوام عالم کی خاموشی اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا حوصلہ دے رہی ہے-

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ کی بے گھر خواتین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج چیک پوسٹوں پر درجنوں مردوں کو الگ کرکے گرفتار کر رہی ہے - اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایجنسی نے بتایا کہ صیہونی فوج نے پیر کے روز جبالیہ کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے اور وہاں پر موجود " انروا " کے 3 سکولوں پر بھی حملہ کیا ہے - غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک 42 ہزار 6 سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں - اور 99 ہزار 8 سو سے بی زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+