غزہ اور لبنان کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو ایک دن میں 13 کروڑ ڈالر کا نقصان

کروڑ ڈالر

نیوز ٹوڈے :   غزہ اور لبنان میں جاری جنگ میں اسرائیل کو روزانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری جنگ اور اب لبنان میں زمینی جنگ کے آغاز کی وجہ سے اسرائیلی دفاعی اخراجات بے انتہا بڑھ چکے ہیں - ایک صیہونی فوجی کے مطاق اخراجات میں بے پناہ اضافے کی وجہ جنوبی لبنان میں جاری جنگ میں ہزاروں ریزرو فوجیوں کی تعیناتی ہے - اسرائیلی دفاعی اخراجات میں اضافے کی ایک اور وجہ غزہ اور لبنان پر حملوں میں مہنگے گولہ بارود کا استعمال اور اسرائیل پر حملہ آور راکٹس کو نشانہ بنانے والے دفاعی انٹرسیپٹر میزائلوں کا وسیع پیمانے پر استعمال ہے -

صیہونی فوج کے ایک جوان کا کہنا ہے کہ (بیروت) پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے کیلیے 10 سیکنڈ کی کارروائی میں 66 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کے اخراجات آۓ - جس کی وجہ حملے میں مہنگے بموں کا استعمال تھا - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے متوقع رہنما ہاشم صفی اللدین کو بھی شہید کر نے کیلیے 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے اخراجات ہوۓ - میڈیا کے مطابق ستمبر کے مہینے سے لے کر اب تک 50 دن میں اسرائیل کو 6 ارب 61 کروڑ ڈالر دفاعی نظام کیلیے خرچ کرنے پڑے ہیں -اور ان میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ـ صیہونی فوج کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایک دن میں 13 کروڑ ڈالر دفاعی اخراجات کیلیے برداشت کرنا پڑ رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+