ایران نے امریکی صدر کواسرائیل کو ایران پر حملے کیلیے اکسانے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
- 22, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی پر امریکی صدر کی گفتگو اشتعال انگیز ہے - ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) کی برلن میں ایران پر اسرائیل حملے کی منصوبہ بندی پر بات چیت اشتعال انگیز ہے - ایرانی مشن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ امریکی صدر کی بیان بازی اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی فوج کی جارحیت میں ان کو جوبائیڈن کی حمایت حاصل ہے -
مشن نے سلامتی کونسل کو لکھے گۓ خط میں لکھا کہ امریکہ اسرائیل کو ایران پر حملے کیلیے بھڑکا رہا ہے - اور امریکہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوج کو بھڑکانے کا ذمہ د ار خود ہوگا - ایرانی مشن کا کہنا تھا کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے تباہ کن نتائج کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہو گا -
وسیم حسن
تبصرے